جہلم
محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا

محترمہ عاصمہ اعجاز چیمہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ وہ جہلم کی تاریخ میں اس اہم انتظامی عہدے پر فائز ہونے والی دوسری خاتون ڈپٹی کمشنر ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے امور کی ذمہ داریاں باضابطہ طور پر سنبھالتے ہوئے عوامی خدمت، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات کے تسلسل کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔



