کھیل

فیصلہ کن ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنز کا ہدف

فیصلہ کن اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کیلئے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں ہونیوالے ون ڈے سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے کیا تاہم 58 رنز کے مجموعی سکور پر صائم ایوب 31 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ عبداللہ شفیق 50 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان نے 37، سلمان آغا نے اور عرفان خان نے تین رنز بنائے جبکہ طیب طاہر 29 اور عامر جمال 5 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ینگ ٹیلنٹ کو موقع دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، میچ میں کامیابی کیساتھ سیریز اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، کوشش ہو گی پاکستان کی جلد وکٹیں لیکر پریشر میں لائیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھانے کی حق دار ٹھہرے گی۔

پاکستان کا سکواڈ

قومی سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، طیب طاہر، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان نیازی، عامر جمال، ابرار احمد، حارث رؤف اور فیصل اکرم شامل ہیں

زمبابوے کی ٹیم

زمبابوے کی پلیئنگ الیون کپتان کریگ ایروائن، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی، ٹریور گوانڈو، توانداناشے مارومانی، فراز اکرم، بلیسنگ مزاربانی، رچرڈ نگروا، ڈیون مائرز، سکندر رضا، شان ولیمز پر مشتمل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You