جہلم
غازی مجتبیٰ ایس ایچ او تھانہ دینہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن "محفوظ پنجاب” کے تحت خواتین اور بچوں کے تحفظ پر زیرو ٹالرنس پالیسی، 16 سالہ بچی سے نازیبا حرکات اور جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری
غازی مجتبیٰ ایس ایچ او تھانہ دینہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے،
خواتین اور بچوں کا تحفظ جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے، ایسے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



