اہم خبریںکرائمز

عمران فاروق قتل کیس: معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی کو عمر قید کی سزا

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزمان پر جرم ثابت ہونے پر معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے قتل کی سازش، معاونت اور سہولت کاری کیس پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو عمران فاروق کے ورثا کو 10، 10لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ ایف آئی اے نے دہشتگردی دفعات کے تحت عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو برطانیہ میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد ایف آئی اے نے 5 دسمبر 2015 کو پاکستان میں اس قتل کا مقدمہ درج کیا جس میں تین ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کو گرفتار کیا گیا، جن پر قتل سمیت قتل کی سازش تیار کرنے، قتل میں معاونت اور سہولت کاری کے الزامات عائد کیے گئے۔

پاکستانی حکومت کی جانب سے برطانیہ کو دوران ٹرائل جرم ثابت ہونے کے باوجود ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You