کالم/مضامین

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں

صاحب خرد اور عقل مند لوگ وہ ہیں جو کھڑے،بیٹھے اور لیٹے ہر حال میں اللہ کا ذکر کرتے ہیں۔اس سے مراد ذکر خفی ہے جو قلب سے کیا جاتا ہے۔باطنی ذکر کا پہلو ہو گا تو ذکر کثیر ہوگا۔صوفیا ذکر کی تلقین پر فرماتے ہیں کہ تہجد کے وقت کا ذکر اور شام کے ذکر کی پابندی کریں۔یہ دو وقت کا ذکر دائمی ذکر تک لے جاتا ہے جس سے بندہ ہمہ وقت متوجہ الی اللہ رہتا ہے۔آج کی غفلت کے اسباب میں سب سے بڑا سبب حرام مال ہے۔ حلال کے نام پر حرام ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں۔آج ہمارے اند رسود اس حد تک دھنس چکا ہے کہ ہمارے لباس کی ایک ایک تند سود سے بنے دھاگے سے تیار کی گئی ہے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کریم ایسے غفورالرحیم ہیں کہ کوئی غلطی کا ارادہ کرتا ہے لیکن غلطی نہیں کرتا اسے رد کر دیتا ہے کہ یہ غلط کام ہے اللہ اتنے کریم ہیں کہ اس پر بھی اجر اور ثواب عطا فرماتے ہیں۔جب سوچوں تک میں پاکیزگی داخل ہو جائے گی پھر بندہ سمجھتا ہے کہ اسن نظم کا کوئی مالک ہے جو کچھ میرے پاس ہے اس کا دیا ہوا ہے۔ملکیت اس کی ہے میرے پاس تو امانت ہے یہی میرا امتحان ہے میں نے اس امانت میں خیانت نہیں کرنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انسان جب اللہ کریم کی تخلیق کو دیکھتا ہے تو عرض کرتا ہے کہ میرے اللہ اس سب کو تو نے بے فائدہ نہیں بنایا۔ہم اپنی مرضی کے نفاذ کے لے پورا زور لگا دیتے ہیں کہ جیسے میں چاہتا ہوں ویسا ہو۔کسی شئے کو عین اس کے مقام سے ہٹا دینا ظلم ہے اورکسی شئے کا عین اس کے مقام پر ہونا اسے عدل کہتے ہیں۔ عقل مندی یہ ہے کہ اپنی کوشش اور سعی کرنے کے بعد معاملہ اللہ کے سپرد کر دیا جائے۔اپنے معمولات میں نفلی عبادات کو شامل کریں اور اپنے اہل و عیال کو نماز پنجگانہ کا پابند بنائیں۔
یاد رہے کہ حضرت جی مد ظلہ العالی کینیڈا اور امریکہ سالانہ روحانی تربیتی دورے پر چھ ہفتے کے لیے تشریف لے جا رہے ہیں جہاں مختلف شہروں میں پروگرامز کے شیڈول طے ہیں اس کے علاوہ مختلف کمیونٹیز سے بھی ملاقاتیں ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You