اہم خبریںکرائمز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 4 صفحات پر مشتمل رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے نواز شریف کو بہترین علاج کے لیے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دے دیا۔ رپورٹ میں کہا گیا نواز شریف روٹین کی چہل قدمی جاری رکھیں، نواز شریف میڈیکل تھراپی جاری رکھیں، نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، ان کی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور ان کے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، کورونا کی وجہ سے کئی مریضوں کے علاج میں خلل آیا ہے، نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے گا، نواز شریف کے پلٹ لیٹس کا علاج ان کے دل کی بند شریانیں کھولنے کے پروسیجر کے بعد کیا جائے گا۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس جمع کرا چکے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You