
راولپنڈی جھنڈا چیچی کے علاقہ میں 9 سالہ بچی کی نعش برآمد
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ او سول لائن اور ایس ایچ او ویمن پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے،
جاۓ وقوعہ سے واقعہ کے ذمہ دار ملزم بابر مسیح کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس
ابتدائ تحقیقات کے مطابق بچی چیز لینے گھر سے نکلی تھی، جسم پر تشدد کے نشانات پاۓ گئے ہیں تاہم وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ہو سکے گا، پولیس نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، پولیس واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، زیادتی کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا، ایس پی پوٹھوہار
گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائ جاۓ گی، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب