جہلم

دینہ (ملک ندیم عباس )دینہ میں چیف منسٹر پنجاب کے احکامات کو متنازعہ بنایا جا رہا

دینہ (ملک ندیم عباس )دینہ میں چیف منسٹر پنجاب کے احکامات کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔

ایک بہت ہی اچھی مہم کو انتقامی شکل دی جا رہی ہے۔ سی ایم پنجاب کے واضح پیغام کو کہ کوئی امتیازی سلوک آپریشن کے دوران نہ برتا جائے اس کی سر عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اس کے پیچھے میونسپل عملہ کی نااہلی کارفرما ہے۔ میڈم اے سی دینہ کو غلط گائیڈ کر کے اچھے بھلے آپریشن کو متنازعہ بنایا جا رہا ہے۔ میونسپل افسران کے اس رویے کے خلاف عوامی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی دینہ سے التماس ہے کہ وہ اس آپریشن کو مقبول بنانے کے لئے میونسپل کمیٹی دینہ کی جی ٹی روڈ کی حدود سے ایک طرف سے بلا امتیاز شروع کریں اور دوسری اطراف تک لے جائیں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگیٹڈ آپریشن نہ کریں۔جو سامان تجاوز کے زمرے میں میونسپل کمیٹی دینہ نے اٹھایا ہے اس کی کوئی انوینٹری نہ بنائی ہے نہ ہی وہ متاثرین کو واپس کیا گیا ہے یہ لوہے کے ریک شیڈ پنجرے سب بحق سرکار ضبط کیے گئے ہیں تمام کاروباری حضرات نے سی ایم پنجاب سے خصوصی توجہ کی اپیل کی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You