جہلم

دینہ(ملک ندیم عباس) مین بازار دینہ میں داخل ہونا اور سوئی میں دھاگا ڈالنا ایک برابر ہوگیا دینہ شہر تجاوزات

دینہ(ملک ندیم عباس) مین بازار دینہ میں داخل ہونا اور سوئی میں دھاگا ڈالنا ایک برابر ہوگیا

دینہ شہر تجاوزات کا گڑھ بن گیا مین بازار اور منگلا روڈ پر قبضہ مافیا فل قابض مبینہ طور پر یہ بھتہ دیتے ہیں ذمہ داران خاموش ہیں زعماء دینہ تفصیلات کے مطابق مین بازار ۔منگلا روڈ ۔ریلوئے روڈ ۔داتا روڈ اور دیگر چھوٹے موٹے مکامات پر قبضہ مافیا کا مکمل راج ہے جس سے خریداروں اور راہگیروں کو شدید مشکلاتوں کا سامنا ہے مین چوک دینہ میں تو اس قدر قبضہ ہوچکا ہے کہ بازار کے اندر داخل ہونے کا راستہ ہی نہیں ملتا قبضہ مافیا کی زیادہ تر تعداد غیر مقامی ہیں جو کہ اپنے اثر و سروخ کی وجہ سے اپنی ہی من مانیاں کرتے دکھائی دیتے ہیں شہر دینہ کی رونقیں تباہ و برباد ہوکر رہ گئی ہیں معتبر ذرائع کے مطابق جب کسی آفیسر کا دینہ میں وزٹ ہوتا ہے تو ساری تجاوزات چند منٹوں میں ختم کرواکے سب اچھا کی رپورٹ دے دی جاتی ہے لیکن آفیسر کے جانے کے دس منٹ بعد ہی پھر اسی طرح تجاوزات قائم و دائم کروادی جاتی ہے جبکہ مبینہ طور پر چند سرکاری ملازمین ان دکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں اسی لیے ان کی پشت پناہی بھی کرتے ہیں اس شدید گرمی میں تجاوزات کی وجہ سے چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طہ کرنا پڑتا ہے عوامی سماجی و مذہبی تنظیموں نے دوران گفتگوں میڈیا کہا کہ انتظامیہ کو علم ہونے کے باوجود بھی کوئی عمل درآمد نہیں ہورہا دینہ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے راولپنڈی کمشنر خود نوٹس لیں اپنی ایک اسپیشل ٹیم کی اس بارے ڈیوٹی لگائے تاکہ دینہ کی عام عوام کو بھی تھوڑا ساتو سکون کا سانس مل سکے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You