کالم/مضامین

حضرت محمد ﷺ کی ذات بے مثل و مثال ہیں۔آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ماہ ربیع الاول وہ مبارک ماہ

حضرت محمد ﷺ کی ذات بے مثل و مثال ہیں۔آپ ﷺ رحمۃ اللعالمین ہیں۔ماہ ربیع الاول وہ مبارک ماہ ہے جس میں آپ ﷺ اس دنیا میں جلوہ افروز ہوئے او ر آپ ﷺ کی ذات سے تمام مخلوقات مستفید ہوئیں۔اظہار محبت اور ولادت باسعادت کی خوشی منانے میں بھی حدودو قیود کا خیال رکھا جائے۔
امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان کا بعثت رحمت عالم ﷺ کانفرنس گوجرانوالا میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد سے خطاب۔
انہوں نے کہا کہ دین میں رواجات کو داخل نہ کیا جائے کیونکہ جب بات درِ مصطفے کی آتی ہے تویہاں محبت بھی اصول و ضوابط کی پابند ہے۔جب بات معجزات نبوی ﷺ کی آتی ہے تو آپ مخلوق کے لیے باعث رحمت ہیں مخلوق میں ہی مثالیں اٹھا کے لیے دیکھ لیں آپ آسمان کی وسعتوں کی بات کرو تو شق قمر کی شہادت قرآن مجید دے رہا ہے۔ابوجہل نے آپ ﷺ سے کہا کہ بتائیں میرے ہا تھ میں کیا ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ میں بتاؤں یا جو ہاتھ میں ہے وہ بتائے تو ابوجہل کے ہاتھ میں کنکر تھے انہوں نے کلمہ پڑھا جس کی آواز مطلق کافر نے بھی سنی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ماہ مبارک میں آپ ﷺ کی شان میں پروگرامز کا انعقا د ضرور کیا جائے جس میں سیر ت پاک کے واقعات سنائیں جائیں،صدقہ خیرات کریں،منظم طریقے ایسے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے جس میں تعلیم و تعلم کا اہتمام ہو ایسی کوئی بات یا ایسا کوئی تجاوز جس میں طوفانِ بدتمیزی ہو اس سے اجتناب کیا جائے۔اللہ کریم نے فرمایا ہے کہ اپنے آپ کو اسلام کی حدود کے اندر پابند رکھیں ہم اپنے آپ کو جانچیں کیا ہماری سوچیں ہمارا کردار ہمارا عمل اسلامی حدود کے اندر ہے کہیں تجاوز تو نہیں کر رہے کہا ں کہاں تجاوز ہے اپنے آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت حج اور عمرہ بھی کیے جا رہے ہیں مساجد میں بھی جائیں تو جگہ نہیں ملتی انفرادی طور پر تسبیحا ت بھی پڑھی جا رہی ہیں لیکن معاشرے میں ان عبادات کا اثر دکھائی نہیں دے رہا اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہماری محنت قلوب پر نہیں ہو رہی اس کے لیے شعبہ تصوف میں ذکر قلبی کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔جو بندے کے نہاں خانہ دل سے تبدیلی کا آغاز کرتا ہے اور اسے اس کیفیت میں لے جاتا ہے کہ بندہ اکیلے ہوتے ہوئے بھی اپنے آپ کو اپنے رب کے روبرو محسوس کرتا ہے۔حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ عالیہ کا یہ پانچواں پروگرام ہے جہاں پر ایک بہت بڑی کثیر تعداد موجود تھی جن سے حضرت نے سلسلہ عالیہ میں ظاہری بیعت لی اور انہیں طریقہ ذکر بتایا۔اور آخر میں ملکی سلامتی اور بقا کی خصوصی اجتماعی دعا بھی فرمائی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You