جہلم

جہلم کی سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان کو ایدھی سنٹر جہلم کا انچارج منتخب ہونے پر مبارکباد پیش

جہلم کی سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان کو ایدھی سنٹر جہلم کا انچارج منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی

جہلم (عبدالرحمن قادری) جہلم کی سماجی شخصیت عبدالغفور چوہان کو ایدھی سنٹر جہلم کا انچارج منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر سینئر صحافی سلطان رضوی ڈاکٹر آفتاب احمد اور شبر رضوی نے انکو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر انہوں نے عبدالغفور چوہان کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا ملاقات کے دوران سینئر صحافی سلطان رضوی نے کہا کہ اس سے قبل نئے قبرستان کمیٹی میں بھی عبدالغفور چوہان کا کردار اہم تھا امید کرتے ہیں ایدھی سنٹر جہلم میں بھی انکا کردار قابل ستائش ہو گا ایدھی سنٹر دکھی انسانیت کی خدمت بے سہارا افراد کی مدد اور معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی معاونت کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ایدھی سنٹر سے وابستہ افراد کی ذمہ داری نہ صرف ایک انتظامی منصب تک محدود ہوتی ہے بلکہ یہ انسانیت کی خدمت اور مستحق افراد کی مدد کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے انہوں نے عبدالغفور چوہان کو ایدھی سنٹر جہلم کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی صلاحیتوں، تجربے اور خدمت کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور ضرورت مند افراد کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ایدھی سنٹر جہلم کی خدمات قابلِ قدر ہیں اور امید ہے کہ عبدالغفور چوہان کی نگرانی میں سنٹر کی فلاحی سرگرمیوں کو مزید مؤثر اور منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا عبدالغفور چوہان نے مبارکباد دینے پر سینئر صحافی سلطان رضوی، شبر رضوی اور ڈاکٹر آفتاب احمد کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص، دیانت داری اور جذبۂ خدمت کے ساتھ ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اس موقع پر ایدھی سنٹر جہلم کے سپروائزر غضنفر بھی موجود تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You