جہلم: کلرک ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2027-28 کی تیاریاں شروع، ڈوگر سجی ہاؤس میں اہم میٹنگ

جہلم: کلرک ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2027-28 کی تیاریاں شروع، ڈوگر سجی ہاؤس میں اہم میٹنگ کا انعقاد

جہلم:(عبدالرحمن قادری) کلرک ایسوسی ایشن جہلم کے سالانہ انتخابات 2027-28 کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔ اسی سلسلے میں ڈوگر سجی ہاؤس جہلم میں کلرک ایسوسی ایشن کے ممبران کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں کلرک برادری کی فلاح و بہبود، باہمی مشاورت اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل اور انتخابی امور پر مشاورت کرتے ہوئے کلرک برادری کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور باہمی اتحاد کو مزید مضبوط بنانے پر توجہ دی گئی۔
میٹنگ کے اختتام پر امیدوار برائے صدر ملک نعیم اعوان کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف لنچ کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے اس موقع پر باہمی روابط اور اتحاد کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
کلرک ایسوسی ایشن جہلم کے انتخابات کے حوالے سے ہونے والی اس میٹنگ کو انتخابی تیاریوں اور کلرک برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



