جہلم

جہلم (عبدالرحمن قادری ) جہلم پریس کلب کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پر متحد، فل ہاؤس اجلاس

جہلم (عبدالرحمن قادری ) جہلم پریس کلب کے تمام دھڑے ایک پلیٹ فارم پر متحد، فل ہاؤس اجلاس میں اتفاقِ رائے سے ڈاکٹر سہیل امتیاز خان صدر، مرزا قدیر بیگ جنرل سیکرٹری اور راجہ نوبہار خان کو بھاری اکثریت سے چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ سابق صدر مہر محمد الیاس نے پریس کلب کے وسیع تر مفادات اور صحافتی اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی ایگزیکٹو باڈی اور پریس کلب کی ذیلی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد سینئر صحافیوں کی باہمی مشاورت سے نئی قیادت کا اتفاق رائےسے چناو عمل میں لایا گیا۔ اجلاس میں مختلف دھڑوں اور گروپوں کے درمیان اتفاقِ رائے کو صحافتی یکجہتی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا گیاتفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے فل ہاؤس اجلاس کی صدارت سابق صدر مہر محمد الیاس نے کی، جبکہ جنرل سیکرٹری کے فرائض چوہدری تصور حسین نے انجام دیے۔ اجلاس کا آغاز مرزا قدیر بیگ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ سید ناصر محمود نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں ہدیۂ نعت پیش کیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر مہر محمد الیاس نے کہا کہ وہ اپنی ایگزیکٹو باڈی اور پریس کلب کے تمام ممبران کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے دورِ صدارت میں بھرپور تعاون کیا اور انہیں عزت و احترام سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب جیسے صحافتی اداروں میں گروہ بندی کے بجائے اتحاد، اتفاق اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے اپنی باڈی تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام صحافیوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے ادارے کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
مہر محمد الیاس نے مزید کہا کہ جہلم پریس کلب کے سینئر صحافیوں محمد امجد بٹ، چوہدری عابد محمود اور سید مستفیض اقبال بخاری جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ اسے من و عن تسلیم کریں گے ان کے اس اعلان کے بعد سینئر صحافیوں نے باہمی مشاورت سے نئی قیادت کے ناموں پر اتفاق کیا اور نومنتخب عہدیداران کا اعلان کر دیااعلان کردہ عہدیداران کے مطابق محمد امجد بٹ کو سرپرستِ اعلیٰ، مہر محمد الیاس کو سرپرست، ڈاکٹر سہیل امتیاز خان کو صدر،راجہ نو بہار خان کو چیرمین چوہدری ظفر نور کو سینئر نائب صدر، غلام قادر مخلص کو نائب صدر، مرزا قدیر بیگ کو جنرل سیکرٹری، نجف شہزاد کو جوائنٹ سیکرٹری، راجہ سہیل کیانی کو فنانس سیکرٹری، سید ناصر محمود کو سیکرٹری اطلاعات، عبدالغفار آزاد کو آفس سیکرٹری منتخب کیا گیا
اجلاس میں اتفاقِ رائے سے نئی قیادت کے انتخاب کو جہلم پریس کلب میں باہمی ہم آہنگی، اتحاد اور ادارہ جاتی استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔ اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تمام عہدیداران اور ممبران باہمی تعاون، مشاورت اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو مقدم رکھتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پریس کلب کی ترقی و بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں،

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You