اہم خبریںجہلم

جہلم۔پولیس اہلکاروں میں تین لاکھ ماسک، 48ہزار سینٹی ٹائزر، بیس ہزار فیس شیلڈ تقسیم

جہلم۔سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پولیس فورس کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں میں 3 لاکھ ماسک، 48 ہزار ہینڈ سینی ٹائزرز، 20 ہزار فیس شیلڈ کی تقسیم کئے جائیں گے۔

پولیس دفاتر میں سپرے کیلئے 12 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔5 ہزار لیٹر ڈس انفیکشن میٹریل خرید لیا گیا ہے۔ مرحلہ وار تمام دفاتر کو بار بار ڈس انفیکیٹ کیا جائے گا۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس میں اس سے پہلے 90 ہزار ماسک اور 7 ہزار سے زائد فیس شیلڈ تقسیم کی جاچکی ہیں پبلک ڈیلنگ کے دوران تمام افسران فیس شیلڈ اور ماسک کو یقینی بنائیں بغیر ماسک کسی بھی شہری کو پولیس سروسز فراہم نہ کیں جائیں پولیس فرنٹ لائن سولجر، احتیاط کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

پولیس فورس کی ویلفیئر کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔ کورونا وباء سے متاثر ہونے والے افسران و اہلکاروں کی صحتیابی کیلئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ لاہور پولیس میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 294 ہے۔ جبکہ 111اہلکاروں نے دوبارہ محاز سنبھال لیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You