جہلم۔مقدمہ نمبر 238مورخہ 2020۔06۔16 بجرم 353/186/427/506/188ت پ 16MPOتھانہ سٹی جہلم*
رانا عمر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جہلم کیس میں مطلوب ملزم محمد آزاد ولد محمد اقبال سکنہ جہلم کو گرفتار کر لیا گیا
سب انسپکٹر محمد افضل ایس ایچ او تھانہ سٹی سب انسپکٹر ساجد محمود اور انکی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوۓ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف سے بد سلوکی،ہنگامہ آرائی، غنڈہ گردی بدمعاشی اور کارسرکار میں مداخلت کرنے والے ایک اور ملزم محمد آزاد ولد محمد اقبال سکنہ جہلم کو ٹریس آؤٹ کر کہ گرفتار کر لیا گیا ابتک مقدمہ ہذا میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہےمزید تفتیش جاری۔