جہلم۔ مرغی مقررہ نرخ سے مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن کلین اپ دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے مرغی فروشوں کیخلاف آپریشن کیا جس پر دو افراد کو مقررہ نرخ 300روپے سے تین سو پچاس روپے فروخت کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج جبکہ گرانفروش تاجروں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیاگیا۔