جامعہ علوم أثریہ کاسالانہ جلسہ تقسیم اسناد11اکتوبر بروزاتوار کو ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامعہ علوم أثریہ کاسالانہ جلسہ تقسیم اسناد11اکتوبر بروزاتوار کو ہوگا۔ حافظ عبدالحمید عامر

جامعہ کے مختلف شعبوں سے کامیاب ہونیوالے 61 خوش نصیب طلباء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی
جہلم(نامہ نگار)جامعہ علوم أثریہ جہلم کا 43واں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد وانعامات و تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر11اکتوبر بروزاتوار بعد از نماز عصر سے شروع ہو کر رات تک ہو گا۔ پروگرام کا آغازبعد نماز عصرہو گا۔ 3:15 بجے جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری صحیح بخار ی کی آخری حدیث پر درس ارشاد فرمائیں گے۔ 4:30سے نماز مغرب تک سوال و جواب کی خصوصی نشست ہو گی۔ سوالات کے جوابات معروف عالم دین ڈاکٹر قاری خلیل الرحمن جاوید آف کراچی دیں گے۔ بعد از نماز عشاء سالانہ جلسہ تقسیم اسناد سے شیخ الحدیث علامہ عبداللہ ناصر رحمانی آف کراچی،ڈاکٹر قاری خلیل الرحمن جاوید آف کراچی، مولانا سید سبطین شاہ نقوی آف سرگودھا، مولانا حافظ یوسف پسروری آف لاہور، علامہ معتصم الٰہی ظہیر آف لاہوراور مولانا سیف اللہ خالد ملتانی آف ملتان خطاب کریں گے۔ اس موقع پر جامعہ کے فارغ التحصیل طلباء کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ سالانہ جلسہ کے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر نے کہا کہ مثبت اور خیر خواہانہ جذبے سے معاشرے کی تربیت و اصلاح سالانہ جلسے کا بنیادی مقصد ہے۔لوگوں کے سامنے عقائد اسلام اور مسائل دین کو صحیح شکل میں پیش کرنا ہماری سالانہ تقریب کے اہداف میں شامل ہے۔سالہا سال سے بفضل باری تعالیٰ ہم اپنے اسی اسلوب و منہج کو لے کر چل رہے ہیں۔



