اہم خبریںپاکستان

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مظفرگڑھ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔مظفر گڑھ کے علاقے ٹھٹھہ سیال میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں اور کسانوں کو بیچ اور کھاد کی فراہم یقینی بنائی جائے۔بلاول نے سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے اپیل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی بیان بازی کا موقع نہیں ہے، اس وقت یہ نہیں دیکھنا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کہاں سے ہے، مشکل وقت میں عوام کا ساتھ دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حکومت سے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ وفاقی حکومت کو صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا، مستحق متاثرین تک صحیح امداد پہنچنے کا ذریعہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You