جہلم

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں قومی سطح کے فاتح خصوصی بچے منیب الرحمن اور جہلم پریس کلب

اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں قومی سطح کے فاتح خصوصی بچے منیب الرحمن اور جہلم پریس کلب کی نو منتخب جنرل سیکرٹری صائمہ سحر کا شاندار استقبال

گولڈ میڈلسٹ منیب الرحمن اور ضلع جہلم کی جنرل سیکرٹری پریس کلب سئنیر صحافی صائمہ سحر فخر جہلم ہیں۔ محمد زاہد خورشید

جہلم:(عبدالرحمن قادری ) اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں نیشنل اولمپکس میں دو طلائی تمغے جیتنے والے خصوصی بچے منیب الرحمن، جہلم پریس کلب کی نو منتخب جنرل سیکرٹری محترمہ صائمہ سحر اور پریس کلب کی ٹیم کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج کے پرنسپل و سینئر صحافی محمد زاہد خورشید، اساتذہ کرام، سٹاف اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ طلبہ نے خصوصی بچے منیب الرحمن اور محترمہ صائمہ سحر کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔تقریب میں جہلم پریس کلب کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں چوہدری عابد محمود، عامر کیانی، چوہدری تصور، سید مستفید اقبال بخاری، عبدالرحمن قادری، سلطان رضوی، چوہدری مہربان، آصف اقبال جنجوء اور الیاس صادق وٹو سمیت سرائے عالمگیر سے تعلق رکھنے والے متعدد صحافی شامل تھے۔اس موقع پر پرنسپل محمد زاہد خورشید اور کالج کے سٹاف نے منیب الرحمن کو نیشنل اولمپکس میں دو طلائی تمغے حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کی کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ منیب الرحمن نے اپنی محنت، عزم اور صلاحیتوں سے ثابت کیا ہے کہ خصوصی بچے بھی مناسب مواقع اور حوصلہ افزائی ملنے پر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکتے ہیں۔اس موقع پر جہلم پریس کلب کی نو منتخب جنرل سیکرٹری محترمہ صائمہ سحر اور پریس کلب کی ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی صحافتی خدمات کو سراہا گیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ صحافت معاشرے کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، جبکہ جہلم کے صحافی مقامی مسائل کے ساتھ ساتھ شہر کے باصلاحیت افراد اور نوجوانوں کی کامیابیوں کو بھی نمایاں کر رہے ہیں تقریب کے دوران منیب الرحمن اور محترمہ صائمہ سحر کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ منیب الرحمن کی کامیابی پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔پروگرام کے اختتام پر معزز مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب ایک خوشگوار اور یادگار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع پر خصوصی بچے منیب الرحمن کی کامیابی اور جہلم پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You