جہلم

جہلم : (ثاقب محمود ) ایس ایس ٹی مرزا عنصر بیگ گورنمنٹ چودھری الطاف حسین ہائی سکول جھلم سے

جہلم : (ثاقب محمود ) ایس ایس ٹی مرزا عنصر بیگ گورنمنٹ چودھری الطاف حسین ہائی سکول جھلم سے ریٹائر ہو گئے

گریس مارکی جہلم بالمقابل پوسٹ گریجویٹ کالج جی ٹی روڈ جہلم مرزا عنصر بیگ کی ریٹائرمنٹ کی تقریب بڑے پروقار طریقے سے منعقد کی گئی*،
*بزم کا اغاز تلاوت قران کریم سے ہوا*

*تلاوت کی سعادت حافظ غیاث احمد گورنمنٹ چودھری الطاف حسین ہائی سکول ضلع جھلم کو حاصل ہوئی ۔۔۔۔۔ُ۔ ۔۔محبتوں کا ترانہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول طور وقاص احمد چشتی نے پیش کیا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض پنجاب ٹیچر یونین* *پنجاب کے*

*مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر نے سر انجام دیے ،تقریب میں گورنمنٹ ہائی سکول ضلع جہلم کے تمام سٹاف ،گورنمنٹ ہائی سکول طور کے سٹاف ،گورنمنٹ چوہدری الطاف حسین ہائی سکول کہ سٹاف کے علاوہ ضلع اٹک سے ائے ہوئے ٹیچرز یونین کے صدر حمید اصغر انجم نے بطور خاص شرکت کی معززین علاقہ اور پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے ضلعی صدر چوہدری راشد محمود بھی اس خوبصورت بزم کی زینت بنے*

*تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری وحید حیدر نے*

*مرزا عنصر بیگ کی 38 سالہ خدمات کا ذکر کیا ،انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلا شبہ مرزا عنصر* بیگ ایک باوقار شخصیت کے مالک،خوش لباس خوش نویس اور علم دوست شخصیت کے مالک ہیں ، طلباء سے محبت* *اور پیار سے پیش انے والے ایک شفیق استاد ہیں اور اپنے 38 سالہ دور میں ہمیشہ ان کے رزلٹ شاندار رہے*،*مرزا عنصر بیگ پر *پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں* *اور ان کو ان کے دوستوں* *کاشف لون،ابرار لون مرزا اسد پنجاب ٹیچر *یونین ضلع جہلم کے صدر چوہدری راشد ،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری وحید حیدر اور دیگر سٹاف نے بھی پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کیے*۔

*تمام سٹاف اور طلباء نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے خوبصورت گلاب کے پھولوں اور نوٹوں کے ہار پہنائے اور اس طرح اپنی عقیدت کا اظہار کیا *

*تقریب سے سینیئر ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول جھلم چودھری اعجاز اور گورنمنٹ ہائی سکول کالا دیو سے ڈاکٹر تنویر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرزا عنصر بیگ کو جو بھی اسائنمنٹ ان کے سینیئرز نے دی مرزا صاحب نے کمال حکمت ودانائی سے اس کو *مکمل کیا وہ وفا کرنے والے اور وفا نبھانے والے اور اپنے پیشے سے محبت رکھنے والے استاد ہیں ان کا رزلٹ ہمیشہ شاندار رہا اور ان کے دوستوں کو ہمیشہ ان پر مان اور فخر رہا*بزم کے اختتام پر پر خیر و برکت کے لیے حافظ وقاص احمد چشتی نے دعا فرمائی*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You