جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس۔

جہلم( ملک وسیم اختر)ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس۔ متعدد کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات منظوری کے لیے پیش کیے گئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی افس میں منعقد ہوا جس میں ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے متعدد کمرشل عمارتوں کے نقشہ جات منظوری کے لیے پیش کیے گئے اس موقع پر قانون کے مطابق ریکارڈ مہیا کرنے والی عمارتوں کے نقشوں کی منظوری دی گئی جبکہ سرکاری دستاویزات مکمل نہ کرنے والوں کو دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اس موقع پر ڈی سی جہلم نے کہا کہ کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے دوران ہر صورت میں قانون کی پابندی ضروری ہے قانون کی پابندی نہ کرنے والی عمارتوں کو تجاوزات اپریشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس لیے قانونی دستاویزات اور تقاضوں کو پورے کر کے نقشہ جات کی منظوری دی جائے ضلع انتظامیہ اس حوالے سے تمام عمل کی نگرانی کر رہی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You