*انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی 6th سالگرہ کی تقریب کراچی میں منعقد*

*انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی 6th سالگرہ کی تقریب کراچی میں منعقد*



تقریب میں ذمہ داران و ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت*
*کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا*
کراچی ; (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
صحافتی حقوق کی علمبردار تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کی 6 سالگرہ کی تقریب فیڈریشن آفس کراچی میں منائی گئ۔
جس میں مرکزی چیئرمین میاں محمد آصف شاہین نے خصوصی شرکت کی۔تقریب میں فیڈریشن ذمہ داران و ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئرمین میاں محمد آصف شاہین نے موجودہ دور میں صحافتی حقوق کے حوالے سے فیڈریشن کی موجودگی اور کارکردگیوں کا ذکر کیا۔ اور دور حاضر میں فیڈریشن کی افادیت و اہمیت کے تفصیلی خاکہ پر گفتگو کی۔ اس موقع پر موجود صحافیوں کی کثیر تعداد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سب مل کر اپنی فیڈریشن کی مضبوطی و کامیابی کیلیے دن رات انتھک محنت کرینگے۔اور صحافیوں کے حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن حد تک جائینگے۔ تقریب کے آخر میں
**انٹرنیشنل فیڈریشن آف میڈیا جرنلسٹ کے 6 برس پورے ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد احمد انصاری،
مرکزی جوائنٹ سیکرٹری
نظام الدین بھٹو، آفس سیکرٹری شمس الحق ،
مرکزی فوٹوگرافر فیصل حسین شارخ بابا، پیرزادہ لالا اسد، راؤ ایوب عثمان، کامل غوری، علی اکبر شاہ بخاری، عادل مرزا، محمد اسلم خان، عظمی چوھدری، فراز قریشی شاہزیب عباسی ریحان علی سیفی، صدام حسین، عرفان علی چانڈیو، مزمل اسد، کلیم خان، عزیر خان، چاند محمود قادری
جاوید آرائیں، وقارخان، عبدالکریم بلوچ اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی و دعا کی گئی۔



