سندھ

آئی ایم ایف کی شرائط، سندھ نے بھی زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاری کرلی۔

آئی ایم ایف کی شرائط، سندھ نے بھی زرعی ٹیکس کے نفاذ کی تیاری کرلی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کی ہدایت پر زرعی ٹیکس کے نفاذ کے لیے پارٹی ارکان سندھ اسمبلی کو اعتماد میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے پارلیمانی پارٹی کو زراعت پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی سے آگاہ کیا اور بتایا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر زرعی ٹیکس کا نفاذ ضروری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے مراد علی شاہ نے ارکان اسمبلی کو بتایا کہ پنجاب اور خیبر پختونخواہ زرعی ٹیکس سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کےاجلاس میں زرعی ٹیکس سے متعلق قانونی مسودے کی منظوری دی جائے گی، پیپلز پارٹی کے ارکان سندھ اسمبلی نے رہنماؤں کے سامنے اپنے تحفظات اور رائے کا اظہار بھی کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You