جہلم

جہلم میں چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

جہلم میں چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ

جہلم(ملک وسیم اختر ) شہر اور گرد و نواح میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ آئے روز چوری، ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں میں جہلم و گرد و نواح میں درجنوں وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں، ڈاکے۔ قتل اور، گھروں میں چوریاں معمول بنتا جا رہا ہے پولیس کی جانب سے متعدد کارروائیاں کی گئی ، تاہم جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

روامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کاروائیاں کر رہی ہے اسی طرح چور۔ڈکیت اور قاتلوں کے خلاف سخت کاروائ کی جانی چاہیئے ، پولیس کا گشت اور سیکیورٹی انتظامات ناکافی ثابت ہو رہے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او جہلم سے فوری اقدامات کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You