اسلام آباد(کرائم رپورٹر طلحہ راجہ بی بی سی اردو )اسلام آباد میں 27 سالہ لڑکی کو بیدردی سے قتل

اسلام آباد(کرائم رپورٹر طلحہ راجہ بی بی سی اردو )اسلام آباد میں 27 سالہ لڑکی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے
کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اور جسم کے مختلف حصّوں پر پسٹل سے پانچ فائر بھی کئے گئے تھے۔ سفاک قاتل نے لڑکی کی لاش ایک سفید رنگ کی ہنڈا گاڑی سے سڑک کنارے پھنکی اور فرار ہوگیا۔ اسی دوران ایک شہری نے لڑکی کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے پاس سے شناختی کارڈ اور ایک لاک موبائل فون ملا۔ شناختی کارڈ سے مقتولہ کی شناخت بشریٰ ارشاد ولد ارشاد احمد کے نام سے ہوئی جوکہ سرہالہ کلاں فیصل آباد کی رہائشی تھی۔ مقتولہ کی لاش اسلام آباد چوک کے نزدیک سیکٹر جی فورٹین کی مخالف سمت سری نگر ہائی وے سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس کالر نے پولیس کو اطلاع دی اس کا کہنا تھا کہ رات تقریباً 12 بج کر 50 منٹ پر ایک سفید رنگ کی ہنڈا سوک گاڑی میں سوار شخص نے سڑک کنارے کچھ پھینکا۔ جس کے بعد کار سوار گاڑی بھگاکر نکل گیا۔ جب نزدیک جاکر دیکھا تو خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ کالر شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر آئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ تاہم ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔



