جہلم

جہلم میں انسانی سمگلنگ اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز، خصوصی سیل قائم

جہلم میں انسانی سمگلنگ اور ایجنٹ مافیا کے خلاف کارروائی کا آغاز، خصوصی سیل قائم

جہلم (ملک وسیم اختر )ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے ضلع بھر میں انسانی سمگلنگ اور ایجنٹ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس مقصد کے لیے ڈی پی او آفس جہلم میں ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔یہ اسپیشل سیل ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ کے تحت کارروائیاں انجام دے گا اور ایجنٹ مافیا کی غیر قانونی سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔اس خصوصی سیل کی تشکیل کے بعد شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر وہ کسی بھی ایجنٹ مافیا یا انسانی اسمگلنگ کے واقعات سے آگاہ ہیں تو وہ متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرائیں یا فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
پولیس حکام نے اس اقدام کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے قدم قرار دیا ہے ۔ اس خصوصی سیل کی تشکیل لیے اہم قدم کے ذریعے پولیس کا مقصد غیر قانونی سرگرمیوں کو جڑ سے ختم کرنا اور شہریوں کو اس گھناؤنی صنعت سے محفوظ رکھنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You