اہم خبریںپاکستان

گوادرائیر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنیوالے پاکستان کے دشمن ہیں۔وزیراعظم

گوادرائیر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنیوالے پاکستان کے دشمن ہیں۔وزیراعظم

غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے گوادر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کو پاکستان دشمنی قرار دے دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں بہت خونریزی کے بعد جنگ بندی ہوئی، 50 ہزارسے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کے عمل کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرےگا۔ملکی حالات پر بات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا ہے خوش آئند ہے، اس منصوبے پر چین نے 230 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، گوادر پورٹ کو ناکام بنانے کے لیے قتل و غارت گری اور محاذ آرائی ملک دشمنی کے سوا کچھ نہیں ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کے خلاف کاوشیں جاری ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان ہمارے مستقبل اور امن کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، پوری قوم کو ان قربانیوں پر احسان مند ہونا چاہیے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You