اہم خبریںپاکستان

گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیراعظم

گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیراعظم

گوادر ائیرپورٹ سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرےگا۔شہباز شریف

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر ائیرپورٹ سے پروازوں کاسلسلہ شروع ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئےکہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے آج ایک اور سنگ میل عبور کرلیاگیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ گوادر ائیرپورٹ کا فعال ہونا خطے میں مواصلاتی روابط کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے، گوادر ائیرپورٹ سی پیک سے پاکستان اور خطے کی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرےگا۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سی پیک کی شروعات نواز شریف کے دور سے ہوئی،چینی صدر اور نوازشریف کی ترقی کے مشترکہ عزم کی تکمیل کے مزید قریب پہنچ گئے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بین الاقوامی سہولتوں سے آراستہ گوادر ائیرپورٹ پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے، مجھ سمیت پوری قوم چینی حکومت کی مشکور ہے۔واضح رہے کہ گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگیا اور پہلی پرواز بھی لینڈ کرگئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You