سندھ

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کوٹری

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک عبدالجبار خان نے کوٹری میں گندم کے گودام کا اچانک دوره کیا

اپنے دورے کے دوران انھوں نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے فرض شناس، بے داغ اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کرکے انکو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے، آئندہ سیزن میں باردانے کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنانے گندم کو ضائع ہونے اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لئے عملی کام کررہے ہیں۔ وزیر خوراک سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت گندم کے آنے والے سیزن کے لئے باردانے کی کمی کو فوری دور کرنے اور وافر مقدار میں باردانه اسٹاک کرنے کے لئے ابھی سے سرگرم ہے۔ عبدالجبار خان نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بار نہ صرف گندم کو ضائع ہونے سے بچانا ہے بلکہ حکومت اور کاشتکاروں کو نقصان سے بچانے کے لئے میں خود میدان عمل میں ہوں۔ عبدالجبار خان نے مزید کہا کہ محکمہ کو کرپشن سے بچانا میری اولین ترجیح ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں خود مختلف گوداموں پر چھاپے مار رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ بے داغ اور قابل افسران کی حوصلہ افزائی کرکے انکو آگے لانا وقت کی اہم ضرورت ہے وزیر خوراک نے خود گندم کے سیمپل کا تفصیلی معائنہ کیا وزیر خوراک سندھ نے کہا کہ گندم کے گوداموں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے کسی قسم کی شکایات، غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے محکمے کے ملازمین کی شکایات کو سنا اور جلد ازالے کی یقین دہانی کرائی۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You