جہلم

*دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ مین چوک نزد جامع مسجد خود ساختہ رکشہ اسٹینڈ قائم دائم.*

*دینہ(ملک ندیم عباس)دینہ مین چوک نزد جامع مسجد خود ساختہ رکشہ اسٹینڈ قائم دائم.*

*ویسے تو دینہ سٹی ایریا میں جگہ جگہ اسٹینڈ موجود ہے لیکن مین چوک مینار چوک پر جو رکشہ اسٹینڈ غیر قانونی طور پر بنایا گیا، شہریوں کے لیے مشکل بنا ہوا ہے۔ان آوارہ اور بدکردار رکشہ ڈرائیوروں کو نہ تو اپنی عزت کا خیال ہے اور نہ کسی اور کا ۔دن کے وقت یہ سارے اکھٹے ہوکر آپس میں شور شرابہ اور گالم گلوچ کرتے ہیں جو کہ رکشوں میں بیٹھی خواتین اور راہگیر خواتین کے لیے اذیت کا باعث ہے۔ یہ رکشہ بان جنھوں نے چوک میں خود ساختہ رکشہ اسٹینڈ بنا رکھا ہے اس میں خاص طور پر احسان نامی رکشہ ڈرائیور و دیگر اس کے ساتھی جو کہ بدتمیز اور بدکردار ہیں،باقی رکشہ ڈرائیورز کے لیے بھی وبال جان ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے ریلوے روڈ دینہ جو کہ سارا سارا دن بند رہتا ہے وہ بھی اس غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ کی ہی وجہ سے بند رہتا ہے اصل میں یہ ایک بااثر ٹولہ ہے اگر کوئی ان کو منع کرنے کی کوشش کرے تو یہ مرنےمارنے پر اتر آتے ہیں گزشتہ دنوں ان رکشہ والوں نے صحافیوں کو بھی دھمکیاں دیں جس کی درخواست چوکی سٹی دینہ میں درج کروادی گئی ہے دینہ کی عوامی سماجی و مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ ختم ہونا چاہیے.*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You