کرائمز

یونان کشتی حادثہ: ایف آئی کے 31 افسران و اہلکار ملوث ہونیکا انکشاف

یونان کشتی حادثہ میں ایف آئی اے کے مبینہ طور پر 31 افسران و اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصل اباد ایئرپورٹ کے 19 ، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3، لاہور ایئرپورٹ کے 2 افسران، اسلام اباد ایئرپورٹ کے 2 جبکہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، افسران میں انسپکٹر، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تمام 31 افسران یونان کشتی حادثہ میں لوگوں کو بھجوانے میں ملوث رہے ، یونان کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے31 اہلکاروں کو مشتبہ قرار دیا ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایف ائی اے کے 31 افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You