واٹر بروجیکٹ کا مسیحی برادری کے ساتھ اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ، کرسمس کی خوشیوں کو مل کر منایا

کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) نے کراچی کی دو کچی آبادیوں، عیسیٰ نگری اور صوبہ نگر میں مسیحی برادری کے ساتھ کرسمس کی خوشیوں کو بھر پور انداز میں منایا۔
یہ جشن جہاں ایک جانب خوشی اور اتحاد کا پیغام لایا وہیں دوسری طرف اس حقیقت کی بھر پور عکاسی بھی ہوئی کہ یہ پروجیکٹ صرف پانی اور سیوریج جیسی بنیادی سہولیات بہتر بنانے تک محدود نہیں بلکہ پسماندہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی پرعزم ہے۔
تقریب میں سنڈے اسکول کے بچے، اساتذہ، واٹر، سینیٹیشن، اور ہائیجین (WASH) کمیٹیاں، بچوں کے WASH کلبز، کمیونٹی تنظیمیں، مذہبی رہنما، علاقے کی معزز شخصیات، صحافی اور مقامی افراد نے شرکت کی۔
بچوں نے کرسمس کے حوالے سے ٹیبلو، نظمیں، ڈرامے، اور دعائیں پیش کیں۔ "جنگل بیلز” کی پرجوش پرفارمنس نے حاضرین کو محظوظ کیا اور تقریب کا ماحول خوشگوار بنا دیا۔
عیسیٰ نگری میں خاص طور پر یشرون اور اریئل ہارون، دو نابینا بہنوں، کی جانب سے پیش کردہ کرسمس کے گیت نے پورے ماحول کو روشن، جھلمل، اور جگمگاتا سا بنا ڈالا ۔ ان کی خوبصورت آواز اور پرفارمنس نے سامعین کے دلوں کو موہ لیا۔
تقریب میں بچوں نے نے پروجیکٹ کی سرگرمیوں میں شامل ہونے کے حوالے سے دلچپی بھی ظاہر کی، کئی بچوں نے WASH کلبز میں شامل ہونے اور اپنے علاقے میں صفائی اور حفظان صحت کو بہتر بنانے کا عزم کیا۔ ان کا یہ جذبہ KWSSIP اور NRSP کی نوجوانوں کو متحرک کرنے کی کوششوں کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
علاقہ مکینوں نے کرسمس کی خوشیوں میں شریک رہنے پر پروجیکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا، رہائشیوں کا کہنا تھا، "ہم KWSSIP-NRSP ٹیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ ان خاص دنوں میں ہمارے ساتھ موجود ہیں، ان کی موجودگی ہمیں یقین دلاتی ہے کہ وہ ہماری برادری کی بھلائی کے لیے سنجیدہ ہیں اور یہ امید دلاتی ہے کہ آنے والا وقت بہتر ہوگا۔”
پروجیکٹ کے نمائندوں، سید حسن احمد اور کاشف صدیقی، نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ کی تمام تر سرگرمیوں میں کمیونٹی کی شرکت اور شمولیت اولین اہمیت کی حامل ہے ۔ انہوں نے کہا، "چاہے WASH کمیٹیاں ہوں، کمیونٹی تنظیمیں، بچوں کے کلبز، خواتین کو با اختیار بنایا جانا ہو، یا پھر رویوں میں تبدیلی کی مہم ، ہم نے عیسیٰ نگری اور صوبہ نگر میں کمیونٹی کے ساتھ مل کر ایک مضبوط نیٹ ورک بنایا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، "ہم یہاں صرف سہولیات بہتر کرنے کے لیے نہیں بلکہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے، ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور انہیں با اختیار بنانے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ اس طرح کے مواقع ہمارے تعلقات کو مضبوط کرتے ہیں اور مثبت تبدیلی کے لیے مل کر کام کرنے کے جذبے کو تقویت بخشتے ہیں۔”


