کرائمز

*بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور*

*بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور*

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

جج امجد علی شاہ نے 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہوئے احتجاج سے متعلق بشریٰ بی بی کے خلاف درج 32 مقدمات میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

اس موقع پر بشریٰ بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کی ہے۔

اس موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

اس سے قبل بدھ کو پشاور ہائی کورٹ نے بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔

بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کی تفصیل کی فراہمی کے لیے درخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You