تحصیل پنڈدادنخان میں حقیقی چچا نے ظلم کی انتہا کردی میرا خاوند سات سال قبل وفات پا چکا ھے جبکہ

تحصیل پنڈدادنخان میں حقیقی چچا نے ظلم کی انتہا کردی میرا خاوند سات سال قبل وفات پا چکا ھے جبکہ میرے دیور توقیر احمد نے میرے نابالغ بچوں کی سترہ (17) کنال زرعی اراضی فروخت کر دی اور مکان پر قبضہ کر لیا ھے پنڈی سید پور کی رہاٸشی شہناز اختر دختر محمد عناٸیت کی وزیر اعلٰی پنجاب آٸی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے انصاف کی دہاٸی
پنڈی سید پور کی رہاٸشی شہناز اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ کہ 2017 میں میرا خاوند تنویر احمد وفات پا گیا اس وقت میرا چھوٹا بیٹا چار دن کا تھا میرے خاوند کی وفات کے بعد میرا دیور توقیر جوکہ انتہائی بد کردار اور بد اخلاق ھے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرتا رہا 2023 تک میں اپنے خاوند کے گھر اپنے پانچ بچوں کی کفالت کرتی رھی جس کے بعد دیور توقیر کے ظلم ستم سے تنگ آ کر میں نے انتظار حسین سے شادی کرلی تاہم توقیر حسین نے بچوں کا گارڈین سرٹفیکیٹ بنوا لیا جس کے پس پردہ مقاصد گھر اور بچوں کی وراثتی جاٸیداد پر قبضہ کرنا تھے جبکہ اب توقیر حسین نے بچوں کے حصّے کی 17 کنال سے زاٸد زرعی اراضی فروخت کر دی ھے اور رہاٸشی مکان پر بھی قبضہ کر رکھا ھے جس کے خلاف آواز اٹھانے پر مجھے سنگین نتاٸج کی دھمکیاں دی جا رھی ہیں توقیر حسین نے ہر طرف گٹھ جوڑ کر رکھا ھے میرے یتیم بچوں کے حقیقی چچا توقیر نے اپنے لالچ میں میرے یتیم بچوں کا مستقبل تاریک کر دیا ھے میری وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز،آٸی جی پنجاب اور ڈی پی او جہلم سے اپیل ھے کہ توقیر حسین کے خلاف قانونی کارواٸی عمل میں لاٸی جاٸے اور میرے بچوں کا حق انہیں واپس دلوایا جاٸے۔
عمران حیدرببلی : پنڈدادن خان



