بلوچستان

وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں۔

کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جہاں جاتا ہوں پیپلز پارٹی کے جیالوں سے ملتا ہوں، میرے دروازے پیپلز پارٹی کے جیالوں کے لیے کھولے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان بن کر پھولوں پر نہیں کانٹوں پر بیٹھا ہوں، بلوچستان میں جیالے ہی دہشتگروں کا مقابلہ کریں گے،کسی کی بندوق کا نہیں یہاں صرف عوام کا نظریہ چلے گا، روزگار پیپلز پارٹی کے ورکرز کو ملے گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت سب کو روزگار نہیں دے سکتی، ہم نے تکنیکی تعلیم کیلئے پروگرام شروع کیا ہے، نوجوان جائیں داخلہ لیں، تکنیکی تعلیم کے بعد نوجوانوں کو خلیجی ممالک بھیجیں گے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اخوت کے اشتراک سے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے روزگار دیں گے، بلوچستان کا نظام کرپشن میں جکڑا ہوا تھا، صوبے میں بیڈ گورننس عروج پر تھی، بلوچستان کوگورننس کی مثال بنا کرجائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You