پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے) رشوت خور پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا پچاس ہزار برآمد

پنڈ دادنخان (عمران حیدرببلی سے) رشوت خور پٹواری اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا پچاس ہزار برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع پنڈی سید پور کا رہائشی نذر عباس نامی پٹواری جہلم کے علاقہ ممیان میں تعینات تھا منیب عالم کی طرف سے اینٹی کرپشن کو دی جانے والی درخواست پرچھاپہ کے دوران رشوت کی رقم برآمد تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقے ممیان کے رہائشی منیب عالم نے ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ اینٹی کرپشن جہلم میں دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پٹوار سرکل ممیان میں تعینات حلقہ پٹواری نذر حیات مجھ سے رشوت کا مطالبہ کر رہا ہے جس پرجس پر اینٹی کرپشن پولیس نے چھاپے کے دوران پٹواری کو پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹوں سمیت ڈرامائی انداز میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر سول جج عبداللہ بھی موقع پر موجود تھے اہلیان علاقہ نے تھانہ اینٹی کرپشن کے فوری ایکشن لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا





