سندھ

*جامعہ کراچی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کا انعقاد*

*جامعہ کراچی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں شجرکاری مہم کا انعقاد*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ کیلئے شجرکاری مہم کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ یہ مہم جنریشنز اسکول اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے کام کرنے والی تنظیم "ٹیم گرین” کے تعاون سے منعقد کی گئی۔ مہم کا آغاز شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی چیئرپرسن ڈاکٹر راحیلہ رحمت زہرہ نے درخت لگا کر کیا۔ اس موقع پر ٹیم گرین کے نمائندے فائق سلیم نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان پر زور دیا کہ لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال جاری رکھیں تاکہ یہ مضبوط درخت بن سکیں۔ جنریشنز اسکول نے اپنے "اقرأ ویک” کے دوران فنڈز جمع کرکے اس منصوبے کی بنیاد رکھی، جس کا موضوع "Read for a Cause” تھا۔ شعبہ بائیو ٹیکنالوجی کی فیکلٹی اور طلبہ نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ اس مہم میں حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریباً پچاس آرائشی پودے اور دس درخت لگائے گئے، جو مقامی ماحول اور مٹی کے مطابق منتخب کئے گئے تھے۔ شجرکاری کی طویل مدتی کامیابی کے لئے ڈرپ اریگیشن نظام نصب کیا گیا، جس میں آٹھ سو فٹ پائپنگ استعمال کی گئی۔ اس منصوبے میں جامعہ کراچی کے باغبانی سیکشن کے سربراہ، جناب صفر کا بھی بھرپور تعاون حاصل رہا۔ یہ مہم ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے اور اس کے دوسرے مرحلے کا جلد آغاز کیا جائے گا۔ شجرکاری مہم کا مقصد نہ صرف درخت لگانا ہے بلکہ ایک سرسبز اور روشن مستقبل کیلئے بنیاد رکھنا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You