ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان کے عہدے داروں نے ڈویژنل صدر میاں عبدالرحمن بودلہ، کی قیادت

ڈیرہ غازی خان استحکام پاکستان کے عہدے داروں نے ڈویژنل صدر میاں عبدالرحمن بودلہ، کی قیادت میں ضلعی صدر وومن ونگ ڈاکٹر شاہین کھوسہ اور شیخ ناصر محمود قریشی کے ہمراہ اللہ بخش کورائی سے ملاقات کی جس میں سیاسی معاملات پر تبادلہ کیا اور ضلع بھر میں تنظیم سازی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے نواب میاں عبدالرحمن بودلہ نے کہا کہ جلد انشاءاللہ ڈیرہ غازی خان کو استحکام پاکستان پارٹی کا قلعہ بنائیں گے اس دوران ڈاکٹر شاہین کھوسہ ضلعی آرگنائزر خواتین ونگ نے کہا کہ خواتین کی بڑی تعداد استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ نواب میاں عبدالرحمن بودلہ ڈویژنل آرگنائزر استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت میں پارٹی پورے ڈویژن میں بڑی تیزی کے ساتھ پھیل جائے گی اور لوگوں کے بڑی تعداد میں رابطے ہورہے ہیں جلد ہی مرکزی قیادت کی ڈیرہ غازی خان میں آمد متوقع ہے اور مرکزی صدر عبدالعلیم خان ڈیرہ غازی خان تشریف لائیں گے



