سندھ

کورنگی انڈسٹریل بلال چورنگی پر قائم حیسکو پیٹرول پمپ والی گلی گزشتہ سال سے سیوریج کے پانی

کورنگی انڈسٹریل بلال چورنگی پر قائم حیسکو پیٹرول پمپ والی گلی گزشتہ سال سے سیوریج کے پانی اور کچرے کے ڈھیر سے بھری ہوئی ہے

سیوریج کے پانی کی وجہ سے فضل سردار تولہ فیکٹری کی پچھلی دیوار تباہی کے دہانے پر کسی بھی وقت کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے

کراچی :(رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
تفصیلات کے مطابق بلال چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قائم حیسکو پیٹرول پمپ والی گلی گزشتہ سال سے سیوریج لائن بند ہونے سے سیوریج کا پانی اور کچرے کے ڈھیر سے بند ہے جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا بھی راستہ نہیں ہے گلی میں سال بھر سے زائد عرصے سے پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے فضل سردار تولیہ فیکٹری کی پچھلی دیوار تباہی کے دہانے پر ہے جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے جس کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان بڑی تعداد ہونے کا اندیشہ ہے متعلقہ ادارے اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کورنگی ٹاؤن انتظامیہ اس گلی کو بہتر بنانے کی زمہ داری ایک دوسرے پر ڈالتے ہوئے خود کو بری زمہ سمجھ رہے ہیں جبکہ فضل سردار تولیہ فیکٹری کی انتہائی کمزور دیوار کو لیبر ڈیپارٹمنٹ سمیت متعلقہ اداروں نے بھی چپ سادھی ہوئی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You