اہم خبریںپنڈدادنخان

پنڈدادنخان کے علاقہ میں قبضہ مافیا کا یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کی کوشش کا معاملہ

وزیرِ اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن،

پنڈدادنخان کے علاقہ میں قبضہ مافیا کا یتیم بچے کی زمین پر قبضہ کی کوشش کا معاملہ،
ڈی پی او جہلم کا نوٹس، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان کوفوری موقع پر پہنچنے کا حکم

پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے والےملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،

گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالقیوم، محمد علی، وسیم، مدثر حسین، محمد شفیق، ادیب سلطان، عمیر سلطان ، محمد اشفاق اور محمد جمیل کے ناموں سے ہوئی ہے.

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او جہلم کی احکامات پرفوری قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی پر مدعی مقدمہ کا اظہار اطمینان اور جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا،

قانون سے تجاوز کرنے اور قبضہ مافیا اور قبضہ مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You