ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان ڈویژنل صدر عامر محمود

ڈیرہ غازی خان مستقبل پاکستان پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 289ڈیرہ غازی خان ڈویژنل صدر عامر محمود قریشی نے کہا
کہ موجودہ حکومت کی دو سالوں میں کارکردگی صفر رہی ہے حکومت بجلی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے میں ناکام رہی ہے اور انکی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے مک میں مہنگائی ہورہی ہے عامر محمود نے مزید کہا کہ جب پٹرول اور ڈیزل بجلی کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور ہماری صنعتیں اس پر چلتی ہیں اور کسان کو بجلی اور پٹرول سستا ملے گا تو فروٹ سبزیاں بھی عوام کو سستی مل جائے گی اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی آئے گی تب پاکستان خوشحال اور مستحکم ملک بن جائے گا کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ حکومت فیکٹری کارخانوں والوں کو اور کسانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے دنیا بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اب پاکستان کو بھی معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بن کر ابھرنا ہو گا انشاءاللہ ہمارا ملک ترقی کے ساتھ ساتھ دنیا کا مضبوط ترین ملک بن جائے گا



