پنڈدادن خان محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر۔اور ڈی ایف او۔کے اختیار محکمہ جنگلات کے حمید فارسیٹ گارڈ

پنڈدادن خان محکمہ جنگلات کے رینج آفیسر۔اور ڈی ایف او۔کے اختیار محکمہ جنگلات کے حمید فارسیٹ گارڈ نے سنھبال لیے۔
چیف کنزویٹر۔افتخارحسن فاروقی نوٹس لیں۔پنڈدادن خان کے نواحی گاوُں پنڈی(بھکھ) میں محکمہ جنگلات کا گارڈ حمید غریب اور سادہ لوح لوگو سے مبینہ طور پررشوت اور منتھیال اور بکرے بٹورنے لگا عوام سراپا احتجاج عوام نے حکومت بالا سے مطالبہ کیا ہے اس کرپٹ محکمہ جنگلات کے گارڈ شفاف انکوائر کرکے فل فور ملازمت سے فارغ کیا جائے موضع پنڈی(بھکھ)کے رہائشی محمد آصف ولد اللہ دتہ نے گفتگو کرتے ھوئے بتا کہ محکمہ جنگلات حمید فاریسٹ گارڈ نے رینج چکری تا باغاوالہ تک جنگل سے جانوروں پے لکڑی لوڈ کر کے لکڑی چوری کروا کر ھوٹلوں پے ماہانہ منتھلیاں لگا رکھی ہے۔ جبکہ میری اپنی شاملات جگہ سے میں نے اپنے درختوں کی کاٹ چھانٹ کی تو حمید فاریسٹ گارڈ نے مجھ سے 5ہزار روپے لے لیں جبکہ میں اپنی شاملات جگہ سے کانٹ چھانٹ لے کر گھر آرہا تھا اور نہ ہی مجھے 5ہزار جرمانہ کی کوئی رسید دی اولٹا شام کو حمید فاریسٹ گارڈ توقیر فاریسٹ گارڈ کو محکمہ کا ڈی ایف بنا کر میرے گھر آگیا۔میرے گھر میں دوعدد بکرے تھے حمید نے کہا کہ ہمارے ڈی ایف او آفیسر کو ایک بکرا دو میرے انکار کرنے پر مجھے دھمکیا دینے کے ساتھ ہاتھاپائی بھی کی۔جس پر پنڈی بھکھ کے آصف ولد اللہ دتہ نے اعلی احکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی کہ پنڈی(بھکھ)تعینات کرپٹ فاریسٹ گارڈ حمید اور توقیر سے شفاف انکوائری کر کے ملازمت سے فارغ کیا جائے۔
عمران حیدرببلی : پنڈدادن خان



