سندھ

پاکستان کوئز سوسائٹی رجسٹرڈ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ملک کے پہلے وزیراعظم

پاکستان کوئز سوسائٹی رجسٹرڈ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ملک کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کی برسی کے موقع پر 16اکتوبر 2024 کو جوہر بوائز ڈگری کالج گلشن اقبال میں مقابلہ معلومات کا انعقاد کیا۔

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

تقریب صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد ندیم نے کی۔
مہمان خصوصی عاطف اسلم رائو چئیرمین ڈیپارٹمنٹ اسلامک لرننگ یونیورسٹی آف کراچی تھے۔
سوسائٹی کا تعارف جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فیضان احمد نے پیش کیا۔
تقریب میں سابق پرنسپل جوہر ڈگری کالج پروفیسر نعیم خالد اساتذہ سوسائٹی کے عہدیداران اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ کوئز ماسٹر کے فرائض سوسائٹی کے صدر زاہد احمد اور حافظ نسیم نے انجام دئیے ۔ججز کے فرائض پروفیسر منصور الہی،پروفیسر شمیما حسن اور ڈاکٹر نور فاطمہ نے انجام دئیے ۔
ججز کے فیصلے کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین الیون ایف نیو کراچی نے اول۔
اسلامک ڈیپارٹمنٹ لرننگ یونیورسٹی آف کراچی نے دوم۔
جامعتہ الرشید نے سوم اور ڈی جے سائنس کالج نے خصوصی انعام حاصل کیا ۔ شہید ملت رننگ ٹرافی ایک سال کے لئے گورنمنٹ کالج برائے خواتین الیون ایف نیو کراچی کے حصے میں آئی ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You