پنجاب

راولپنڈی ( افتخار خٹک ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا شہر کے مختلف

راولپنڈی ( افتخار خٹک ) سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کی،ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کی شرکت، فلیگ مارچ پولیس لائینز سے مال روڈ، راول روڈ، مری روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائینز میں اختتام پذیر ہوا،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا،فلیگ مارچ کی قیادت ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کی،فلیگ مارچ میں ایس پی سیکورٹی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز،ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس نے شرکت کی، فلیگ مارچ پولیس لائینز سے مال روڈ، راول روڈ، مری روڈ سے ہوتا ہوا پولیس لائینز میں اختتام پذیر ہوا،فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی عملداری اور امن و امان کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، غیر قانونی اجتماع، ریلی یا کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، راولپنڈی پولیس قانون کی بالادستی اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You