کرائمز

اے این ایف کی کارروائی ، سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس نے سمندر کے راستے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مکران کوسٹل لائن کےقریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ قبضے میں لے لی۔

ترجمان نے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے گھنٹوں خفیہ نگرانی کے بعد خلیج عمان جانے والی سپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا، جیوانی کے قریب گہرے سمندر میں کامیاب آپریشن کے ذریعے60کلوآئس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان اےاین ایف کے مطابق برآمد شدہ آئس مختلف پیکٹس اور ڈبوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی، گہرےسمندرکا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You