پنڈدادنخان
پنڈدادن خان :(عمران حیدرببلی ) پنڈدادن خان کے نواحی گاوًں کوٹلی پیراں میں ارشد ایس ائی شہید

پنڈدادن خان :(عمران حیدرببلی ) پنڈدادن خان کے نواحی گاوًں کوٹلی پیراں میں ارشد ایس ائی شہید کی پانچویں برسی کے موقع پر ڈی ایس پی

پنڈدادنخان عامر شاہین گوندل اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے اس کی قبر پر حاضری دی۔ انہوں نے سلامی پیش کرتے ہوئے شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان عامر شاہین گوندل نے کہا کہ شہید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور ان کی قربانیاں قوم کی حفاظت کے لیے مثال ہیں۔ پولیس اہلکاروں نے شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے اور شہید کے خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ موقع ایک بار پھر اس عزم کی تجدید تھا کہ وطن کی خاطر جان کی بازی لگانے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔/



