تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے ارکان کا ماہانہ اجلاس اتوار صبح دس بجے منعقد ہوا

تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم کے ارکان کا ماہانہ اجلاس اتوار صبح دس بجے منعقد ہوا۔
(ثاقب محمود)صدر ضلع جہلم مطیع الرحمان قاضی نے اطاعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن وحدیث اور اسوہ صحابہ کی روشنی میں نہایت موثر انداز میں گفتگو کی اور کہا کہ اللہ پاک کی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے مشروط ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت سے ناصرف اللہ کی محبت ملتی ہے بلکہ گناہوں کی بخشش بھی ہوتی ہے۔
درس حدیث دیتے ہوئے سیکرٹری ضلع محمد انور سہیل نے بتایا کہ احادیث کی روشنی میں اللہ کی رسی قرآن پاک ہے اور نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا مفہوم یہ ہے کہ قرآن اور سنت رسول پر عمل ہی کے ذریعے ہم گمراہی سے بچ سکتے ہیں ۔ مطالعہ سیرت کے حوالے سے "سالار کارواں ، میر حجاز ” پمفلٹ کا انتخاب کیا گیا ۔
اجلاس میں صوبہ پنجاب میں سرکاری اداروں کو پرائیویٹ کرنے اور دوسرے مرحلے کے لیے بھی درخواستیں طلب کرنے کی خبروں نیز پنشن ختم کرنے کے حوالے سے زیرِ بحث خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ارکان اپنے سکول میں تعلیمی یونٹ قائم کریں اور ہر پندرہ روز بعد ہفتے کو سکول میں قرآن وحدیث اور لٹریچر کے ذریعے باقی اساتذہ کو بھی اس تحریک سے جوڑا جائے۔
ستمبر کے آخری ہفتے میں سیرت کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا جاے
یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہفتے اور اتوار کو نئے اساتذہ کے ساتھ رابطے کیے جائیں گے اور ان تک تنظیم کی دعوت پہنچائی جائے گی ۔
مالیات کا جائزہ لیا گیا اور صوبائی اعانت بالا کی ادائیگی اور کانفرنس کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ۔اجلاس میں صدر اور سیکرٹری کے علاوہ پروفیسر ارشد صاحب ،چودھری اختر حسین صاحب ، محمد نعیم قریشی صاحب ،عبد المجید صاحب ، زاہد منظور صاحب ،سجاد الحسن صاحب ، راجہ ضیاء صاحب ، اسد سعید صاحب نے شرکت کی۔ اسد سعید صاحب نے پرائیویٹ اداروں میں تنظیمی کام کے سلسلہ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ دعا سے اس مجلس کا اختتام ہوا اور حاضرین کی تواضع کی گئی ۔
جہلم
مطیع الرحمان قاضی صدر اور محمد انور سہیل سیکرٹری تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع جہلم نے تحصیل دینہ کا ہنگامی دورہ کیا۔
صدر تحصیل ملک نعمان امتیاز اور سیکرٹری عاصم جہانگیر سے ایک ہوٹل میں ملاقات کی۔
(ثاقب محمود)اس موقع پر
دونوں ذمہ داران نے موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے اپنے قریبی دوستوں کو بھی بلا لیا اس طرح جن اساتذہ کرام سے ملاقات ہوئی ان میں صادق الاسلام، محمد عاطف، جاوید ستار، ماجد حسین ، شہزاد کیانی، محمد فہد، شامل ہیں ۔
مختصر پروگرام میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت صادق الاسلام صاحب نے حاصل کی۔
محمد انور سہیل سیکرٹری ضلع نے اپنی گفتگو میں سب دوستوں کو تنظیم اساتذہ پاکستان کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پورے ملک میں واحد تنظیم ہے جس میں پی ٹی سی استاد سے لے کر یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام تک ہر کیڈر کے لوگ شامل ہیں اور اس کا مقصد لوگوں کو قرآن و سنت کے ساتھ جوڑ کر اپنی اور بچوں کی تربیت کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔
مطیع الرحمٰن قاضی صدر ضلع نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معلمی کار انبیاء ہے۔ ہمیں اس عظیم ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنی اور طلبہ کی سیرت کی تعمیر کرنا ہے۔ انھوں نے تحصیل کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔
ملک نعمان امتیاز صدر تحصیل دینہ نے کہا کہ ہم اگلے ہفتے کے دوران تحصیل کی سطح پر بھر پور پروگرام کریں گے۔
ملک نعمان امتیاز صاحب نے تمام افراد کو کھانا کھلایا جس کے لیے تمام افراد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا ۔



