
جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 02 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، چھینی گئی رقم، موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد
تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عدنان سکنہ چارسدہ اور عامر سکنہ پشاور کو گرفتار کر لیا،
ملزمان سے 3 مختلف وارداتوں میں چھینے گئے 02عدد قیمتی موبائل فونز ، مسروقہ رقم کل مالیتی 04لاکھ 80ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا،
ڈکیت گینگ کے بقیہ ارکان کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں،
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گااور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،
شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم کو بھرپور شاباش



