کرائمز

لاہور: اے ایس آئی کو شہید کرنیوالے اشتہاری مجرم کی شناخت ، مقدمہ درج

لاہور پولیس کے اے ایس آئی نذیر کو شہید کرنے والے اشتہاری ملزم کی شناخت ہو گئی جبکہ قتل کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی سرفراز کی مدعیت میں اشتہاری مجرم نوید کیخلاف قتل، دہشت گردی ایکٹ، پولیس مقابلہ سمیت 6 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ، مقدمہ میں نوید اس کی بیوی منیراں بی بی، بیٹے عرفان، اللہ رکھا اور شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اے ایس آئی نذیر نے ساتھی ملازمین کے ہمراہ گاؤں سلطان (کے) میں چھاپہ مارا، پولیس نے ملزم نوید کو پکڑ لیا جبکہ اس کے بیٹے، بیوی اور دیگر 7 ساتھیوں نے نوید کو پولیس سے چھڑوا لیا، اسی دوران ملزم نوید نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس سے اے ایس آئی نذیر موقع پر شہید ہو گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You