کھیل

اینڈی مرے نے ٹینس کے میدانوں کو خیرباد کہہ دیا

برطانیہ کے ٹینس سٹار اینڈی مرے نے پیرس اولمپکس کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

سابق ومبلڈن، یو ایس اور اولمپکس چیمپئن اینڈی مرے پیرس اولمپکس 2024 میں برطانوی ٹینس ٹیم کی نمائندگی کریں گے اور یہ 37 سالہ کھلاڑی کا 5 واں اولمپکس ہو گا۔

اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ آخری ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے پیرس پہنچ گیا ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اینڈی مرے 2012 لندن اور 2016 ریو اولمپکس میں سونے کے تمغے جیت چکے ہیں۔

واضح رہے کہ اینڈی مرے ماضی میں رینکنگ میں نمبر ون بھی رہ چکے ہیں اور اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے کئی اہم اور بڑے ٹورنامنٹس بھی جیتے۔

یاد رہے کہ فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس کا آغاز 26 جولائی سے ہو گا اور یہ 11 اگست تک جاری رہے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You